اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا سانحہ 9 مئی انتہائی افسوس ناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ نذر گوندل نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نذر محمد گوندل نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied