اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تو توشہ خانے کو بھی نہیں بخشا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانے کو بھی نہیں بخشا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہار اور گھڑی تک بھیج ڈالا، کرپٹ سیاستدانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا ہوا ہے، غلامی کے اس نظام سے نکلنا ہو گا، نوجوان نسل سے اپیل ہے کہ آئی ایم ایف اور سودی نظام کے خلاف نکل آئے، ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں۔