لاہور (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف حال ہی میں 2 مرتبہ لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جاری بیان میں شہباز شری نے کہا تھا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرونِ ملک سفر نہ کریں۔
واضح رہے کہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاريخی استقبال کریں گے۔
Short Link
Copied