نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ 12 جون کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور شہباز حکومت کو پی پی اختلافات کے باعث بجٹ منظوری سے متعلق خدشات اور مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بجٹ اجلاس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بجٹ سیشن سے چھٹی کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجی ہے۔

نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ، جسے منظور کرلیا گیا، سابق وزیراعظم بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے دن بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے