کراچی (پاک صحافت) سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ سندھ ہے کہاں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب کے دوران 6 چکر لگائے مگر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کو علم ہی نہیں تھا کہ سندھ کہاں ہے۔ ہم نے سیلاب کے معاملے پر بیرونی ذرائع سے 2 ارب ڈالر حاصل کئے، اتنی بڑی رقم کا 4 ماہ میں انتظام کرنا بہت بڑی بات ہے۔
سید مارد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 3 یو سی چیئرمین گرفتار ہیں، گرفتار ہونے والا میئر کا ووٹ کاسٹ کرنے ضرور آئے گا، ایم کیو ایم بائیکاٹ نہ کرتی تو نتائج مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں پیپلزپارٹی کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بنے گی۔
Short Link
Copied