سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

سرفراز بگتی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے