سابق میئر کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری

وسیم اختر

کراچی (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج میں ملوث ہونے پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر 2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔

وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے