سابق صوبائی وزیر سعیدالحسن کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان

سعیدالحسن

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پنجاب کے سابق صوبائی وزیر سعیدالحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے۔ سعیدالحسن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف تھے۔

ذرائع کے مطابق سعید الحسن کا کہنا ہےکہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی، 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے