سابق صدر آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ صدر زرداری کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی ویکسینیشن کا عمل بوسٹر ڈوز سمیت مکمل ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے