سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی لاہور پہنچ گئے

آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں وہ کچھ روز قیام کریں گے اور  پی پی وسطی پنجاب کی قیادت اور سیاسی شخصیات سے مشاورت کریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے اور مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 9 مئی کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے