اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
منزہ حسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات، فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے، ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
Short Link
Copied