پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں، اس دن شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، میرا تعلق کیپٹن کرنل شیر خان کے گاؤں سے ہے، ہم نے کرنل شیر خان کے حق میں ریلی بھی نکالی ہے۔
عثمان ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتا اس لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ فی الحال صرف یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Short Link
Copied