ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔ احتشام جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے مستقبل کا فیصلہ اب میرے ووٹرز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرس کرتے ہوئے احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔ احتشام جاوید اکبر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو گھر سے باہر بھی نہیں نکلا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔
Short Link
Copied