لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگ گیا، سابق رکن پنجاب اسمبلی سید علی عباس پی ٹی آئی چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 137 فیروز والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید علی عباس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑے کا اعلان کردیا ہے۔ سید علی عباس 2018ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن سے بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کیا گیا، اس موقع پر عسکری و نجی املاک پر حملے بھی کئے گئے تھے۔
Short Link
Copied