سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی ن لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے ملاقات کی ہے، دونوں سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر رانا ثناءاللہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی آمد سے ملک اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے