کراچی (پاک صحافت) بلوچستان کے سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار فتح محمد حسنی نے کراچی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔ باپ پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر طاہر محمود بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق باپ پارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی اور سابق چیئرمین محی الدین بلوچ بھی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جبکہ بلوچستان سے مزید سیاسی رہنماوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied