سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کرکے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

فیصل آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے یہ ثابت کردیا کہ اب سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کرکے لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود پھنس چکی ہے۔ عوام اب جھوٹے نعروں اور وعدوں کو حقیقت کو جان چکے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے باشعور عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کیا ہے۔ ہماری اپنی کمزوری اڑے آئی، ورنہ لاہور میں این اے 133 کا انتخاب جیت جاتے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کافی عرصے سستی کا شکار رہی تاہم اب ہم سیاست کے میدان میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے