اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کے دفاتر نےسائفر کی کاپیاں دفتر خارجہ کے حوالے کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کی کاپیاں دفتر خارجہ کے حوالے کر دی گئیں ہیں کیونکہ سائفر کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 23اگست 2024 میں مقدمہ درج ہونے تک صرف ایوان صدر میں رکھی گئی تھی ۔
پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سائفر کی کاپی کواسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے اگست 2023 میں ا سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے دفتر کو خط کی کاپیاں واپس کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں دفاتر نے حفاظتی نقول کے تحت سائفر کی کاپیاں واپس کیں اور مزید سیاسی فائدے کے لیے ان کے استعمال سے گریز کیا۔
Short Link
Copied