کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں سے کھیلنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہے کہ ایک شخص جلسوں میں لہرا لہرا کر سائفر دکھاتا ہے، اس کی آڈیو آتی ہے کہ ہمیں سائفر پر کھیلنا ہے، اس کے باوجود اسے ریلیف دے دیا جاتا ہے، پوچھتا ہوں آخر کیوں؟۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے کہ وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا تاریخی قومی بیانیے سے انحراف ہے۔ سابق صدر عارف علوی کی جانب سے شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کے بیانیے کی تصدیق قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار، تقسیم اور اداروں سے نفرت کا خطرناک بیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا جارہا ہے۔
Short Link
Copied