سائفر لہرا کر امریکا سے اعلان جنگ کرنے والوں نے وہاں کا لابسٹ ہائر کر لیا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان تو خوش و خرم ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں موجود ہر لڑکے لڑکی کی آنکھ میں چمک اور خواب تھا، نوجوان آئی ٹی کی باتیں کرتے ہیں، ایک طرف تاریکی اور ایک طرف روشن خیالی کی باتیں ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ملک آباد نہیں دیکھنا چاہتے، یہ لوگ جلاؤ اور گھیراؤ کی باتیں کرتے ہیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں مستقبل تابناک ہونے کے خواب ہیں۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی منزل کے راستے میں کچھ لوگ حائل ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، سائفر لہرا کر امریکا سے اعلان جنگ کر کے وہاں کا لابسٹ ہائر کر لیا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیوڈ فینٹن وہ آدمی ہے جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کمپیئن کرتا ہے، پاکستان مخالف ڈیوڈ فینٹن کو آپ نے لابسٹ ہائر کر کے کیا میسیج دیا، ملین ڈالرز خرچ کر کے امریکا میں پاکستان کے خلاف قرار داد پاس کرائی۔ ان کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر ان کی بھارت کے ساتھ کمیونیکیشن چل رہی ہے، کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ہے، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ہے، پارٹی یتیم سی ہو رہی ہے، اگر انہوں نے ملک کو آباد کرنا ہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے۔

 وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ کہا کرتے تھے میم سے شین نکل جائے گی، آج ہر حرف سے ان کے اپنے لوگ نکل رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین تو پہلے ہی جیل میں تھا اب اصل چیئرمین بھی پکڑا گیا۔ مصدق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی پر ریلیف جیسی سہولت گیس پر بھی ملنے کا امکان ہے، فی الحال دسمبر جنوری تک تو گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے