سائفر حقیقت ہے، جھٹلا نہیں سکتے، نیشنل سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ حکومتی ترجمان

عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سائفر ایک حقیقت ہے اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ سائفر ایک حقیقت ہے اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ سائفر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اسے جلسے میں لہرایا گیا۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی ڈاکومنٹس کو لہرا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، سائفر کی ایک کاپی گم ہے، پرنسپل سیکرٹری نے اس حوالے سے بیان ریکارڈ کروایا، قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کی گئی جو قابل مذمت اقدام تھا۔ کوئی بھی ملک اپنی نیشنل سیکورٹی پر کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سیکورٹی ایشو پر ملک کی خودمختاری جڑی ہے، پراسکیوشن فیصلہ پڑھنے کے بعد اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالتوں کو اس پیرائے میں دیکھنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے، یہ کوئی عام معاملہ نہیں تھا، نیشنل سیکورٹی کے ساتھ کھیلا گیا اس کی معافی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے