وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آصف زرداری شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) زیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف تنقید قطعی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس دوران آصف علی زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاعی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے