عون چوہدری

زُلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا۔ عون چوہدری

لاہور (پاک صحافت) عون چوہدری کا کہنا ہے کہ زُلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اداکاری میں تمغے حاصل کیے ہیں، زُلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا، آپ کے پاس فرم ہائر کرنے کے پیسے کہاں سے آتے ہیں۔ آپ کے لوگ دبئی، قطر اور یو کے میں بیٹھے ہیں، میں ایک ایک اکاؤنٹ کو پاکستان کے عوام کے سامنے لاؤں گا، آپ مسلح افواج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، کون یہ ٹویٹ کرتا ہے، پیسہ کہاں سے آتا ہے ساری منی ٹریل معلوم ہے، مجھ سے بہتر یہ کون جانتا ہوگا۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ دعوی کرتے ہیں کہ آپ محب وطن ہیں لیکن آپ دشمن ہیں، پاکستانی افواج کے خلاف کیا کیا نہیں کہا گیا، آپ نے پیسے لے کر اپنی ہی افواج کے خلاف مہم چلادی، یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگ کہتے ہیں جو ہم نہیں کرسکے وہ یہ کررہے ہیں، پاکستان کے خلاف مہم چلانے والا ایک ایک اکاؤنٹ پی ٹی آئی کا ہے، آپ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور آگ لگانا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے