اسٹیٹ بینک آف پاکستان

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، 8 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 4 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے