ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں اور خان صاحب خود لڑائیاں کرواتے تھے اور خوش بھی بہت ہوتے تھے انھوں نے کبھی صلح نہیں کروائی کیونکہ ان کو دونوں طرف کی خبریں ملتی تھیں۔ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں پارٹی میں لیڈر شپ کی لڑائی ہے۔ اگر خان صاحب واپس آگئے تو لیڈر بننے والے سب پیچھے چلے جائیں گے۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی عمران خان جیسا نہیں ہے پارٹی کے لوگ امیچور ہے، عمران خان کے سامنے کوئی بولنے کی جرات نہیں کرتا ان کا موڈ دیکھ کر بات کی جاتی تھی۔ لیکن دو یا تین افراد تھے جو بانی پی ٹی آئی کو بتاتے تھے کہ آپ بند گلی میں جارہے ہیں اور ان سے کئی موضوع پر بات چیت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 70 فیصد سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہے جو کہ پی ٹی آئی نہیں کررہی۔ فواد ٹھیک کہتے ہیں سیاسی ڈائیلاگ کرنے چاہئے۔ ڈائیلاگ کے ذریعے ہی سیاسی بحران ختم ہوگا۔ آصف زرداری کے علاوہ کوئی ان کو بحران سے نہیں نکال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے