زرداری صاحب آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آخری وقت ہار نہیں مانتے اور اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں، اس بار بھی وہ اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ زرداری صاحب آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے دے کر ووٹ خریدے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے، یہ فیصلہ ایک بار پھر عدالتوں میں جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے