زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرانسپورٹر سے پیسے واپس مسافروں کو دلوائے، مریم نواز جو ٹھان لیتی ہیں وہ کرکے ہی دم لیتی ہیں، ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین آج بھی دھمکیوں کی سیاست کررہے ہیں، گرڈ اسٹیشنز بند کرنا 2014 کے دھرنے کی تربیت کا نتیجہ ہے، ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا کے عوام بھی خوشحالی دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سب نے دن رات کام کیا، عید پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے، مریم نواز نے بیٹی کی طرح پنجاب کو صاف کیا، بکرا منڈیوں میں بھی انتظامات قابل تعریف تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے