ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے۔ شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اور ای وی بسیں چل رہی ہیں، اس سال بڑی تعداد میں ای وی بسیں آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم مزید ای وی بسیں منگوا رہے ہیں، دو ڈپوز پر سول ایویشن سے تنازع حل کر لیا گیا ہے، کراچی میٹرو پولیٹن سٹی ہے، یوٹیلٹی کے کئی ادارے یہاں کام کرتے ہیں، ٹھیکیدار کام تب شروع کرتا ہے جب اس کو راستہ صاف نہیں ملتا، کراچی جیسے شہر میں حکومت اپنی طاقت دکھا کر مسائل حل کر رہی ہے، کار شورومز والوں نے ڈھائی ارب روپے کے اوور ہیڈ برج کا مطالبہ کیا ہے جو ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ای وی بسیں پہلے شروع کیں اب پنجاب میں بھی شروع کی جا رہی ہے، ای وی ٹیکسیز بھی ہم شروع کرنے جا رہے ہیں، جن میں خواتین ڈرائیورز اور خواتین ہی مسافر ہوں گی، ہم نے آن لائن آٹومیٹک ٹکٹ سسٹم بھی شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ ان کی شکایت کو دور کریں، ہماری نئی حکومت آئی ہے، پہلے اجلاس میں ری ٹینڈر کی تجویز دی، میں نے کہا کہ ری ٹینڈر کرنے میں ایک سال لگ جائے گا ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم چاہتے ہیں کہ عزت کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے