مراد علی شاہ

رین ایمرجنسی: مراد علی شاہ کی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارشوں سے پہلے انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات دے دیں۔ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رین ایمرجنسی اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، جام خان شورو، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ و دیگر شریک ہوئے۔

میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو موسم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں آج بارش کا سسٹم داخل ہو گا جس کے تحت 31 اگست تک بارش جاری رہے گی، اس کے بعد بارش کا ایک اور سسٹم ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، اِس نئے اسپیل سے کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹرز بارش ہو سکتی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹھٹہ، سجاول، میر پور خاص، سانگھڑ اور نواب شاہ میں 250 تا 300 ملی میٹرز، بدین، ٹنڈو محمد خان، تھر پار کر اور عمر کوٹ میں 500 ملی میٹرز جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 تا 100 ملی میٹرز بارش کا امکان ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کیرتھر رینج پر بارش کے نتیجے میں دادو، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتِحال ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی سلمان شاہ نے بتایا کہ 28 اگست کو تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اجلاس میں مراد علی شاہ نے ماہی گیروں کے لیے محکمۂ فشریز کو ضروری ہدایات جاری کرنے، تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتِ حال کا جائزہ لے کر انتظامات کرنے، تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے اور کراچی کے تمام نالوں کی نگرانی، نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے لیے مشینری کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے