کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے رینجرزکی کراچی میں تعیناتی مدت میں چھ ماہ دن کا اضافہ منظور کرلیا، رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے۔
کابینہ نے کراچی، حیدرآباد، جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی، کابینہ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کابینہ کو پرمیئم پلیٹس جاری کرنے کا پروپوزل دیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ ایکسائز کمرشل، نان کمرشل ایئرموٹر سائیکل کے نمبر پلیٹس جاری کرتی ہے۔ 22-2021 میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 71645 چوائس کے نمبرز کی پلیٹس جاری کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پلیٹس سے 44 ملین روپے کی ریونیو وصول کی گئیں، پرمیئم نمبر پلیٹس پلیٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگری کی ہوں گی، تھرکول اینڈ انرجی بورڈ میں کابینہ نے 4 نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دے دی، جس میں ایم این اے ممبران شازیہ مری، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کرنی سنگھ شامل ہیں۔