ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے خرید و فروخت کے دھبے کو دھویا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا ہم نے تجارت کی حوصلہ افزائی اور اسمگلنگ کو روکنا ہے، ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کو بڑھانا ہے، بلوچستان کے معروضی حالات میں روزگار کے مواقع کم ہیں، یہاں پاکستانی کمپنیز کو فیول میسر نہیں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایشوز پر کمپرو مائز نہیں کریں گے، مسائل مذاکرات سے حل کریں گے، جن لوگوں نے ریاست کو چیلنج کیا ہے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حکومت کی رٹ ہرجگہ موجود ہے، صوبے میں ایک انچ بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ریاست کی پہنچ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں، کیوںکہ ایسی صورتحال میں دوست اور دشمن کا پتہ نہیں چل رہا ہوتا، صوبے میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشنز جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے