اسحاق ڈار

ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے، پاکستان کو ٹیک آف کرتے کئی بار گرا چکے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے، پاکستان کو ٹیک آف کرتے کئی بار گرا چکے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں غیررسمی گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر شہباز شریف سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ریاست کیخلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریںگے، وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی، سی پیک اورسیکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں۔ میں دورہ چین میں ان ایشوز پر بات چیت کرکے آیا ہوں، وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں، سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا۔ سانحہ نو مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔ جی ایچ کیو، جناح ہائوس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے