فیصل آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب چین اور سعودی عرب بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ دوبارہ آگیا تو ہمارے پیسے ڈوب جائیں گے۔
واضح رہے کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزیدکہا کہ دہشتگردی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
Short Link
Copied