فیصل کریم کنڈی

رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کو کھری کھری سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو غلط بیانی پر کھری کھری سنادی۔ فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اس کے برعکس تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) والوں کو اپنی پارٹی کے امیدوار بھی نہیں ملے، مانگے تانگے پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔

واض رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کس آئیڈیالوجی کے تحت پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں؟ فواد چودھری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کے متعلق عمران خان کا بیانیہ یاد کریں اور یہ بھی یاد کریں کہ عمران خان شیخ رشید کے متعلق کیا کہتے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے