رکن قومی اسمبلی حسین الہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

حسین الہی

لاہور (پاک صحافت) رکن قومی اسمبلی حسین الہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی اہم رہنما اور ارکان اسمبلی اب تک پی ٹی آئی سے الگ ہوچکے ہیں، چودھری وجاہت حسین کے بعد رکن قومی اسمبلی حسین الہی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین الہی شام 7 بجے لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے کہ حسین الہی چودھری پرویز الہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، حسین الہی کے والد وجاہت حسین نے چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے