کامران ٹیسوری

روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہم کنار ہو گیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر عازمین حج کی سعودی عرب کی امیگریشن پر مبنی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ حکومت نے اس بار حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، اس مرتبہ حج تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنائی گئی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین اور سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، حکومت نے اس سال حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے پر سندھ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں موجود سعودی سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے