اسحاق ڈار

روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ نائب وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزئراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزرائے اعظم پاکستان اور روس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے لیے پاکستان روس کا مشکور ہے۔ افغانستان کے معاملے میں بھی پاکستان اور روس کا تعاون جاری ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں اور آج کی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم روس سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور جس میں تجارت، معیشت پر بات چیت ہوئی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں۔ پاکستان اورروس کےدرمیان اقتصادی تعاون کےبہت سےمواقع ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے، زراعت اور توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بہت امکانات ہیں۔

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ تجارت، معیشت اور کلچرل کے شعبوں میں تعلقات مضبوط کریں گے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کہ روس پاکستان کی معیشت میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔ آج کی ملاقات میں بزنس اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے