روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان

خام تیل

اسلام آباد (پاک صحافت) روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق خام تیل کتنا سستا پڑے گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے خام تیل پہنچنے سے متعلق وزارت توانائی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 24 مئی تک روس سے خام تیل کا جہاز پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیے کارگو آئے گا، روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتر بتا سکتا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی نے یہ بھی بتایا کہ روس سے خام تیل خریداری کا معاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے