روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) روسی نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اس موقع پر وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے