اسلام آباد (پاک صحافت) رواں ماہ کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے دسمبر کے پہلے دو ہفتوں کے لیے تیل کی قیمتیں کم کیے جانے کی توقع ہے، جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بتایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران حکومت ممکنہ طور پر ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کرسکتی ہے، جس سے اس کی قیمت 260 روپے فی لیٹر تک آجائے گی۔ تاہم پٹرول کی قیمت مستحکم رکھے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے نیچے چلی گئی ہے۔
Short Link
Copied