رمضان کے آخری عشرے کا آغاز، عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا

عیدالفطر

لاہور (پاک صحافت) رمضان کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے عید خریداری میں تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بھی عید کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بلوچی اور پشاوری چپل مردوں کی اولین پسند بن گئی، پشاور کی مارکیٹوں میں 1500 سے لیکر 15 ہزار تک کی چپل موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بازاروں میں مرد اور خواتین اپنی اپنی پسند کی چیزیں خریدنے نکل آئے، ہر طرف رش ہی رش بڑھ گئی، بچوں نے بھی اپنی پسند کی خوب خریداری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے