شہبازشریف آصف زرداری

رحیم یار خان میں پولیس قافلے پر حملہ، صدر و وزیراعظم کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایک بیان جاری کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اِداروں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی اور پولیس کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی اور حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے