اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پی پی کے سینئر اور مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک محنتی اور لائق وزیر داخلہ تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکن رحمان ملک کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔