لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات انجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامور سیاستدان سینیٹر رحمان ملک کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے رحمان ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
Short Link
Copied