رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ رحمان ملک ایک ذمہ دار سیاسی شخصیت تھے اور انہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان ملک کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو کا نے کہا ہے کہ جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی تو رحمان ملک تھے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا، حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا۔ رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے