پولیس

راولپنڈی میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری، 6 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ سی پی او

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر نشانہ باز تعینات ہوں گے جبکہ محرم میں 447 جلوس اور 1925 مجالس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق 59 حساس جلوسوں اور 274 حساس مجالس کے لیے خصوصی نفری تعینات ہوگی۔ ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور 1 ہزار سے زائد رضاکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی۔

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مذہبی و فرقہ وارانہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے