راولپنڈی میں دہشتگردی کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 15 سے 21 مئی تک دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خواتین، بچوں اور آرمی اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ راولپنڈی میں اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے