راولپنڈی (پاک صحافت) کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کی وفاقی دارالحکومت کی طرف متوقع آمد پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ پولیس کو آنسو گیس کے سامان سے لیس کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے ملک بھر سے اسلام آباد مارچ و متوقع احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں میں آنسو گیس گنز اور شیل تقسیم کردیئے گئے۔
پولیس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے میٹرو اسٹیشن اور ٹریک پر موجود اہلکاروں کو بھی آنسو گیس شیل پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ اہم شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے۔