اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت اچانک بگڑنے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ اب ان کی طبیعت میں بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ آج صبح منسٹر کالونی اپنے گھر شفٹ ہوئے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے فی الحال ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ بارہ سال سے عارضہ قلب کا شکار ہیں۔
Short Link
Copied