رانا ثناءاللہ کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرنے اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اہم عہدہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں سینئیر مشیر کا منصب دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو قانون اور پارلیمانی امور کے محکمے میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

پنجاب کابینہ میں مزید 8 وزرا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے